سری نگر،02؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) جموں وکمشیر کے دہشت گردوں سے متاثر شوپیاں علاقوں میں آج صبح پرپتھر بازوں نے رینبو انٹرنیشنل اسکول کی اسکول بس کو نشانہ بنایا جس میں اسکولی بچے سوار تھے۔ ایک اسکولی بچے کے ہاتھ میں اور دوسرے کے سر میں چوٹ آئی ہے۔ اس واقعہ پر ریاست کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے لیڈران نے بھی سخت ردعمل کااظہار کیاہے۔
پولیس نے بتایا کہ پتھر بازوں نے جاوورا علاقے میں رینگو ہائی اسکول کی بس پر پتھراؤ کیا۔ اس بس میں اس وقت 35 بچے سوار تھے۔ پتھر بازی کے اس واقعہ میں کئی بچوں کو شدید چوٹ آئی ہیں۔ دو بچوں کے ہاتھ میں جبکہ ایک بچے سرپر شدید چوٹ آئی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ دونوں بچے خطرے سے باہر ہیں۔
ریاست کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اس بزدلانہ حرکت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس حرکت کے سازش کرنے والوں کو جلد ہی انصاف کی زد میں لایاجائے گا۔
سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اسکولی بس پر حملے کی مذمت کی ہے۔ عمر عبداللہ نے ٹوئٹ کیا کہ اسکولی بچوں یا سیاحوں کی بسوں پر پتھراو سے ان پتھربازوں کو آگے بڑھانے میں کیسے ملتی ہے؟ ان حملوں کی متحد ہوکر مذمت کی جانی چاہئے اور میرا یہ ٹوئٹ اس کا حصہ ہے۔
پولس ڈائریکٹر ایس پی وید نے حادثہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ پاگل پن ہے کہ پتھر بازوں نے اسکولی بچوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاک ہان مجرموں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نیشنل کانفرنس کے ترجمان جنید مٹّو نے بھی حادثہ کی مذمت کی اور پتھربازوں کی تنقید کی۔
شوپیاں میں دہشت گردوں نے پی ڈی پی ممبراسمبلی کے گھر پر پٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے۔ اس حملے میں کسی طرح کے جان ومال کا نقصان ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ سیکورٹی اہلکار نے سرچ آپریشن تیز کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق وادی میں دہشت گرد اپنے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہوپارہے ہیں، اس لئے مسلسل کشمیر کا ماحول خراب کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ بدھ کوپتھربازوں نے بس پر حملہ کردیا۔